کراچی کے علاقے کورنگی، گلستان جوہر اور اطراف میں بجلی کی فراہمی آج پیر کے روز متاثر رہے گی۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ پیر کی صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک کورنگی اور جوہر گرڈ اسٹیشن میں مرمتی کام جاری رہے گا۔

مرمتی کام کی وجہ سے کورنگی سو کوارٹرز، اسکیم تینتس، گلستان جوہر کے چھ مختلف بلاکس، پہلوان گوٹھ، جمعہ گوٹھ، چشمہ گوٹھ ، ابراہیم حیدری سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر رہے گی۔

ترجمان کے مطابق مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی فوری طور پر یقینی بنائی جائے گی۔