الیکشن کمیشن کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کو نوٹس جاری کیا گیا ہے کہ پاناما کیس میں نوازشریف کی نااہلی کے بعد پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002 کے تحت کوئی نااہل شخص سیاسی پارٹی کا عہدہ نہیں رکھ سکتا اس لیے مسلم لیگ (ن) پارٹی کا نیا صدر منتخب کرکے کمیشن کو آگاہ کرے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کو پارٹی صدر کی نامزدگی کے لیے کوئی ٹائم فریم نہیں دیا گیا ہے تاہم جلد سے جلد صدر منتخب کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔