حکومت نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دفعہ 144 کے تحت ڈبل سواری پر پابندی لگا دی ہے۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے کوئٹہ میں ڈبل سواری پر ایک ماہ کے لئےپابندی لگائی گئی ہے، شہر بھر میں دفعہ 144 کے تحت ڈبل سواری، جلسے جلوس اور اجتماعات پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ پابندی فوری طور پر نافذ العمل ہو گی، حکام نے بتایا کہ یہ پابندی حالیہ ٹارگٹ کلنگ واقعات کو سامنے رکھتے ہوئے لگائی گئی۔

کوئٹہ میں رواں ماہ دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ کی دس وارداتوں میں سات پولیس اہلکاروں سمیت تئیس افراد لقمہ اجل بنے ہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال ہنگامی دورے پرکوئٹہ پہنچ گئے ہیں، وزیرداخلہ کوئٹہ میں امن وامان سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے۔

احسن اقبال کوئٹہ میں احتجاج پر بیٹھے ہزارہ قبیلے کے افراد سے ملاقات کریں گے، وفاقی وزیرداخلہ احتجاج ختم کرانے کیلئے مظاہرین سے مذاکرات کریں گے، یاد رہے کہ شہرمیں4مقامات پر ہزارہ برادری کااحتجاج جاری ہے