کراچی کے اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال میں زیر علاج کمسن بچی نشویٰ چل بسی جب کہ اسپتال کے ترجمان نے بھی اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بچی کا دماغ 71 فیصد مفلوج ہو چکا تھا۔ 

ماہ کی نشویٰ کو 6 اپریل کو گلستان جوہر کے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں غلط انجکشن لگنے سے وہ دماغی طور پر مفلوج ہوگئی تھی۔

دوسری جانب نشویٰ کو غلط انجکشن لگانے کے معاملے کی تحقیقات جاری ہے اور اس سلسلے میں اسپتال کے ایڈمن اور نرسنگ انچارج سے پولیس حراست میں تفتیش کی جارہی ہے۔