کشمیری بھائیوں سے ’’کشمیر ڈے ‘‘ پر یکجہتی کے اظہار کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی

پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان ’’کشمیر ڈے‘‘ پر اپنے کشمیریوں بھائیوں سے بھرپوریکجہتی کا اظہار کرتا ہے مقبوضہ کشمیر کے مسلمان گزشتہ سات دہائیوں سے جدوجہد آزادی کی تحریک چلا رہے ہیں.قابض بھارتی فوج بندوق کے زور پر نہتے کشمیریوں کا قتل عام کررہی ہے.

معصوم بچوں کو پیلٹ گن سے نشانہ بنایا جا رہا ہےاب تک ہزاروں خواتین بیوہ ہو چکی ہیں ہزاروں کشمیری آزادی کی تحریک میں اپنی جانیں قربان کر چکے ہیں اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں مسئلہ کشمیری حل کرانے میں بری طرح ناکام رہی ہیں یہ ایوان اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو اپنی پاس کردہ قراردادوں کے مطابق حل کرائے مسئلہ کشمیر برصغیر پاک و ہند کا ایک نامکمل ایجنڈا ہےمسئلہ کشمیر کے حل تک جنوبی ایشیاء میں امن کا قیام نا ممکن ہے پاکستان اپنے کشمیریوں بھائیوں کی اخلاقی اورسفارتی حمایت جاری رکھے گا:متن