محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ مئی جون میں کراچی میں شدید گرمی کی لہر اور سمندری طوفان آنے کا خدشہ ہے جبکہ کراچی سمیت کئی شہروں میں گرمی کا زور برقرار ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ ،پنجاب اور بلوچستان کے بیشتر شہر بدستور شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، موسم کا حال بتانے والوں نے خبر دار کیا ہے کہ کراچی میں مئی اور جون میں شدید گرمی کی لہر آنے کا امکان ہے جبکہ موسم گرما میں سمندری طوفان آنے کے بھی خطرہ ہیں۔

اندرون سندھ گرم ہواؤں نے لوگوں کو گھروں میں محصور کردیا جبکہ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بدستورشدید گرمی کا راج ہے

آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ کشمیراورملحقہ علاقوں میں بعض مقامات پرتیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔