چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے وکلا کی جعلی ڈگریوں پر از خود نوٹس لے لیااور تمام بار کونسلز کو نوٹسز جاری کردیئے۔

چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے سپریم کورٹ میں مقدمات کی سماعت کی دوران وکلا کی جعلی ڈگریوں پر ازخودنوٹس لیا۔

چیف جسٹس نے اور تمام بار کونسلز کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔ اس کے علاوہ سپریم کورٹ نے جعلی ڈگری کیس میں معاونت کےلئے ایچ ای سی کو بھی ہدایت کردی 

عدالت نے ہدایت کی ہے کہ تمام بارکونسلز ایک ماہ میں فوری طور پر عمل کرکے رپورٹ دیں۔

 اس سے قبل آج چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے شاہد خاقان عباسی کو ایئر بلیو کے سی ای اوکی حیثیت سے عدالت میں طلب کرلیا ہے اور انھیں تاکیدکی ہےکہ وہ بطور وزیراعظم نہ آئیں ۔

سپریم کورٹ میں ایئرلائنزکے ملازمین کی جعلی ڈگریوں کے معاملے کی سماعت کی گئی ۔کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی ۔ڈائریکٹر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ کافی ملازمین ایسے ہیں جن کی ڈگری جعلی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 24پائلٹس کی ڈگری جعلی ثابت ہوئی