سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی اسمبلی رکنیت ختم کرنے کے لیے قراردادجمع کرادی گئی ، جس میں عوام اور پنجاب اسمبلی کے وقار کی خاطر چوہدری نثار کی رکنیت ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی، تحریک انصاف کی جانب سے چوہدری نثار کی اسمبلی رکنیت ختم کرنے کے لیے قرارداد جمع کرادی گئی ، پنجاب اسمبلی میں مومنہ وحیدنے قرارداد جمع کرائی۔

قرارداد میں کہا گیا کہ چوہدری نثارحلف نہ اٹھاکرحلقےکےعوام اوراسمبلی کی تضحیک کررہےہیں، اور عوام اورپنجاب اسمبلی کےوقارکی خاطرچوہدری نثاررکنیت ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔