ن لیگ کے ناراض رہنما چوہدری نثار کے تحریک انصاف میں شامل ہونے کے امکانات ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ  اس حوالے سے رہنماؤں کے بیک ڈور رابطے جاری ہیں،  پی ٹی آئی نے چوہدری نثار سے رابطوں کی تردید کردی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ اور ن لیگ کے سینئر رہنما چوہدری نثار علی خان عنقریب تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے درمیان بیک ڈور رابطے جاری ہیں، توقع ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان بہت جلد چوہدری نثار کی رہائش گاہ جاکر ان سے ملاقات کریں گے۔

عمران خان سے ملاقات کے بعد چوہدری نثار پی ٹی آئی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کریں گے، چوہدری نثارکی اسی مہینے پی ٹی آئی میں شمولیت متوقع ہے۔