وفاقی  وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نےایک بار پھر بتایا کہ آج بروز منگل ذاولحج کا چاند دیکھا جا سکے گا۔

ٹویٹر پر پر انہوں نے لکھا کہ”ذُوالحجہ1441 ہجری کے چاند کی پیدائش پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 10:33 پر ہو چکی ہے. آج 21 جولائی کو پاکستان میں کراچی اور گرد و نواح کے مطلع میں چاند نظر آجائیگا۔”

اسکے علاوہ انکا کہنا تھا کہ کہ بادل ہونے کی صورت میں  رویت ایپ کا استعمال کیا جائے۔

ماہ ذوالحجہ کا شاند دیکھنے کے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج بروز منگل 21جولائی 2020 کو کراچی میں منعقد ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کے زیر صدارت ہوگا جس میں رویت کا شرعی فیصلہ کیا جائے گا مگر دوسری جانب وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں کہ عیدالاضحیٰ31جولائی 2020بروز جمعہ کو  ہو گی۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ذی الحج کا چاند کراچی اوراس کے ارد گرد علاقوں میں دوربین سے واضح طور پر نظرآئے گا جبکہ کئی علاقوں میں آنکھ سے بھی دیکھا جاسکے گا۔

اس سے قبل فواد چوہدری نے عیدالفطر کی تاریخ کا اعلان کر دیا  بعد ازاں مفتی منیب الرحمان نے بھی اسی تاریخ پر عید کا

اعلان کیا۔

کورونا وائرس کے پیش نظر وفاقی حکومت نے عید الاضحیٰ کے موقع پر صرف جمعہ کی چھٹی کا اعلان کیا ہے تا کہ کورونا کے کیسز کو بے قابو ہونے سے روکا جا سکے۔