ویب ڈیسک: ایک طرف کرکٹ ورلڈ کپ ملتوی کر دیا گیا اور انڈین پریمئیر لیگ کا شیڈول جاری کر دیا گیا مگر پاکستان سُپر لیگ کا پانچواں ایڈیشن مکمل ہوتا اب  دکھائی

نہیں دے رہا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے یہ بات واضع کر دی ہے کہ دیگر میچز متحدہ عرب امارات میں نہیں ہو سکتے کیوں کہ براڈ کاسٹرز کے ساتھ بھی معاہدہ پاکستان میں ایونٹ ہونے کا ہے۔

4میچز سے بہت کم آمدنی کا امکان ظاہرکیا گیا تھا،ذرائع کے مطابق  ایونٹ کا اختتام تقریباً یقینی ہے،بورڈ نے17 سے20 نومبر یا دسمبر کے اوائل کی 2 ممکنہ ونڈوز بتائی تھیں مگر اس دوران غیرملکی کرکٹرز کی دستیابی اور پاکستان میں کورونا کا خاتمہ یقینی نہیں ہے، پی سی بی تو تربیتی کیمپ کیلیے بھی بائیو سیکیور ماحول تشکیل نہیں دے سکا تھا۔

پاکستان سُپر لیگ کے فاتح کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے۔ پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر موجود ٹیم کو فاتح قرار دے دیا جائے اس بات کا فیصلہ فرنچائز سے مشورہ کرنے بعد کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 5 کے ختم ہونے کا اعلان آئندہ ایڈٰیشن کی بینک گارنٹی لینے تک نہیں کیا جائے تاکہ فرنچائزز کسی قسم کے ریلیف کا اعلان نہ کر دیں۔