پی آئی اے انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام جہازوں پر موسیقی نہیں اب قصیدہ بردہ شریف پڑھا جائے گا، تجرباتی طور پر بوئنگ777 طیاروں  پرقصیدہ بردہ شریف سنایا جارہا ہے۔

 فضاوٴں میں بھی تبدیلی آگئی ، پی آئی اے انتظامیہ نے تمام جہازوں پر موسیقی کے بجائے قصیدہ بردہ شریف سنانے کا فیصلہ کیا ہے ، پی آئی اے کے سی ای او ایئرمارشل ارشد ملک کی ہدایت پرعملدرآمد شروع کردیا گیا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اندرون و بیرون ملک جانیوالی تمام پروازوں پر موسیقی کے بجائے قصیدہ بردہ شریف پڑھا جائے گا، پی آئی اے تجرباتی طور پر بوئنگ777طیاروں پرقصیدہ بردہ شریف سنایا جارہا ہے۔

پی آئی اے کی تمام پروازوں میں مدہم موسیقی بجا کرتی تھی جبکہ پروازوں پر روانگی سے قبل سفر کی دعا پڑھی جاتی ہے۔