سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پچیس جولائی کو عمران خان گھر جائیں گے۔

اسلام آباد میں کارکنان سے خطاب میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ایسی قوت سے مقابلہ ہے جو اقتدار میں آنے کے لیے ہر ممکن سودہ کرنا چاہتے ہیں، لیکن ان کو اقتدار نہیں ملے گا۔ تحریک انصاف کے کارکنان پیچے رہ گئے، آج وفاداریاں تبدیل کرنے والوں کی فوج الیکشن لڑ رہی ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یہ الیکشن نہیں دو قوتوں کے بیچ مقابلہ ہے، ایک ایسی قوت ہے جو اقتدار میں آنے کے لیے ہرممکن سودہ کرنا چاہتی ہے، کہاں گئے وہ تبدیلی والے، نئے پاکستان کا نعرہ لگانے والے پاکستان کے وجود سے انکاری ہیں