ویب ڈیسک: پنجاب پولیس پر الزام لگایا گیا ہے کہ مظفر آباد سے گرفتار کردی ملزم کو پنجاب پولیس کے حوالے کیا گیا جس جعلی پولیس مقابلے میں ہلاک کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کمار بانڈی کھاڑہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان راجہ قیصر رشید بھائیوں اسامہ رشید اور مون رشید سمیت مظفر آباد ائیرپورٹ سے گرفتار ہوئے اور مون رشید کے علاوہ باقی دو کو پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

پنجاب پولیس پر الزام لگایا گیا ہے کہ قیصر رشید کو جعلی پولیس مقابلے میں ہلاک کر دیا گیا۔

جبکہ پولیس نے اپنی ابتدائی رپورٹ میں لکھا کہ پولیس قیصر رشید کی نشاندہی پر اے ایس آئی ریاض کے قتل میں استعمال ہونے والے پستول کو ریکور کرنے جا رہی تھی کہ لکی ٹاون میں قیصر رشید کو لے جانے کے لیے دو نا معلوم افراد نے فائرنگ جس کی زد میں آکر قیصر رشید ہلاک ہو گیا اور سپاہی بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہے جبکہ گاڑی کو نقصان پہنچا۔