ویب ڈیسک: کورونا وائرس کے پھیلاو کے پیش نظر حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں اسمارٹ لاک ڈاون کی تیاریاں شروع کر دیں۔

ذرائع کے مطابق عید سے دو تین قبل پنجاب میں مارکیٹ اور شاپنگ مالز بند کر دہے جائیں۔

چیف سیکرٹری پنجاب کا کہنا ہے کہ کرونا سے بچاو کے لیے اسمارٹ لاک ڈاون ضروری ہے اور ذرائع کے مطابق کسی وقت بھی نوٹیفیکشن ہو سکتا ہے۔

وفاقی حکومت نے بھی کورونا وائرس سے بچاو کے لیے عید پر صرف ایک سرکاری چھٹی کا اعلان کیا ہے۔

اسکی سب سے بڑی وجہ لوگوں کے ہجوم سے پرہیز کرنا ہے کیوں کہ عید الفطر کے بعد کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی دیکھنے میں آئی تھی۔