پشاورکینٹ مجسٹریٹ مس وزیر کی پراپرٹی ٹیکس نادھندگان کے خلاف کارروائی
پشاور کینٹ مجسٹریٹ مس وزیر بمعہ ٹیکس ریکوری سٹاف نے صدر،ٹیپو سلطان روڈ،کباڑی بازار وغیرہ میں پراپرٹی ٹیکس کی مد میں پشاور پلازہ فیملی مال،رواج جیولرز،فیصل جیولرز،بلیو بلز سٹور،سعید غنی سٹور،المہاد جیولرز،جالندھر سویٹس،مہمند ہوٹل،پرائم بک ہاوس،الکریم جیولرزڈیفنس شاپ،اسماعیل جیولرز،ہارون جیولرز،یوسف ٹیلرز،فیاض جیولرز،ڈریس ہوم،واچ پیلس،پروان جیولرز سمیت 50 کمرشل یونٹس کا دورہ کیا۔پراپرٹی ٹیکس بقایاجات کی مد میں 28 یونٹس کو سیل کردیا۔مزکورہ کمرشل پراپرٹی میں پراپرٹی ٹیکس بقایاجات کی مد میں بارہ لاکھ اکاون ہزار روپے بقایاجات ہے جو کہ واجب الادا ہے ۔بقیہ بائیس پراپرٹی مالکان اپنے بقایاجات جمع کرنے پر رضامند ہوگئے ہے جس کے جمع کرنے کے لئے اج کے دن تک کا مہلت دیدیا کہ مزکورہ بقایاجات جمع کردیں۔مقررہ مدت میں پراپرٹی ٹیکس بقایاجات جمع نہ کرنے کی صورت میں پراپرٹی ہذا کو سیل کردیا جائیگا جو کہ عدم ادائیگی پراپرٹی ٹیکس تک سیل رہے گی۔
جبکہ شفیع مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دوکانوں کے حدود سے باہر تجاوزات قائم کرنے پر 13 دوکانداروں کو نوٹسز جاری کرکے عدالت طلب کرلیا جن کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
کینٹ بورڈ انتظامیہ کے مطابق کینٹ مجسٹریٹ مس وزیر کی نگرانی میں ٹیکس ریکوری سٹاف کے ساتھ پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائی مختلف اوقات میں جاری رہے گی جس میں کسی کے ساتھ کوئ نرمی نہیں برتی جائیگی۔