سپریم کورٹ نے پرویزمشرف کا شناختی کارڈ اورپاسپورٹ بحال کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے پرویز مشرف کے ٹرائل کے لئے دو روز میں ٹربیونل قائم کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بینچ نے سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں مختلف کیسز کی سماعت کی۔

چیئرمین نادرا عثمان یوسف مبین عدالت میں پیش ہوئے اورعدالت کو بتایا کہ شناختی کارڈ بلاک ہونے کی وجہ سے موجودہ صورتحال میں پرویزمشرف کا پاکستان آنا ممکن نہیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہم نے پرویز مشرف کووطن واپسی کےلئے تحفظ دیاتھا، شناختی کارڈ بلاک کرکے کیوں رکاوٹ پیدا کررہے ہیں ۔

چیف جسٹس نے حکم دیا کہ پرویزمشرف کے ٹرائل کےلئے دو روز میں ٹربیونل قائم کیا جائے۔ عدالت نے ائرپورٹ سے عدالت تک سابق صدر کو گرفتار نہ کرنے کا بھی حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ مشرف آئیں اور مقدمات کا سامنا کریں