صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ کےعلاقے کھڈ کوچہ میں پاک فضائیہ کا ایک طیارہ گر کر تباہ ہونے سے پائلٹ شہید ہوگئے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایف سیون پی جی معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ مستونگ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔

ترجمان کے مطابق اس اندوہناک واقعے میں طیارے کے پائلٹ نے جام شہادت نوش کیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے ایئر ہیڈکوارٹرز میں ایک بورڈ آف انکوائری تشکیل دے دیا گیا۔

اس سے قبل حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں۔

ڈپٹی کمشنر مستونگ ممتاز کھیتران کے مطابق کھڈ کوچہ کےعلاقے سے ایک پیرا شوٹ بھی ملا ہے۔