لاہور: وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان اپنی حقیقی منزل کی جانب بڑھ رہا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ پاکستان کو فلاحی اسلامی ریاست بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔ چیلنجز سے نبردآزما ہونے کیلئے جامع حکمت عملی پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔ سسٹم کو درست کرنے کیلئے اصلاحات کی جا رہی ہیں۔ تحریک انصاف کی حکومت اداروں کو بہتر بنائے گی۔ایسی اصلاحات لا رہے ہیں جن کا براہ راست فائدہ عام آدمی کو پہنچے گا۔