ایل او سی پر بھارت کی مسلسل اشتعال انگیزیوں پر قائم مقام بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا۔ قائم مقام بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو پاکستان کی جانب سے احتجاجی مراسلہ حوالے کیا گیا

پاکستان نے سرحدی جارحیت کے خلاف بھارت سے احتجاج کیا ہے ،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق قائم مقام بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر رگھو رام کو دفتر خارجہ طلب کر کے بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج کیا ہے، اس موقع پر ڈی جی سارک ڈاکٹر محمد فیصل نے احتجاجی مراسلہ بھی حوالے کیا

احتجاجی  مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بھارت جنگ بندی کی خلاف ورزی کے واقعات کی تحقیقات اور اپنی افواج کو جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کی ہدایت کرے، بھارت ایل او سی پر اس کی روح کے مطابق امن قائم کرے