پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن کو اہلیہ اور والدہ سے ملاقات کی اجازت دے دی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات پاکستان میں ہوگی، جس میں ایک بھارتی سفارت کار بھی موجود ہوگا۔

______________________________________________________________________

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان نے بھارت کو کلبھوشن کی اہلیہ اور والدہ کو اس کے 25 دسمبر کو ملاقات کرانے کی اجازت دے دی

ملاقات پاکستان میں 25 دسمبر کو ہوگی۔ ملاقات میں ایک بھارتی سفارت کار بھی موجود ہوگا، ملاقات کی تفصیلات سے متعلق بھارت کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف نے اپنی بھارتی ہم منصب کو خط بھی لکھ ہے، پاکستان نے بھارت کو اقوام متحدہ کے مبصر مشن کو آزادانہ طور پر کام کرنے پر زور دیا ہے، اگر بھارت دراندازی کا الزام لگاتا ہے تو مبصر مشن کو کام کرنے دے، ہندوستان لڑ کر پاکستان سے کشمیر حاصل نہیں کر سکتا

_______________________________________________________________________________

Reporters Diary