پاکستان دہشت گردی کےخلاف جنگ بھرپوراندازسےلڑرہاہے،چینی دفترخارجہ

بیجنگ:چین نے پاکستان پر امریکی صدر کی الزام تراشی مسترد کردی. دفترخارجہ کی میڈیابریفنگ میں ترجمان نے کہا پاکستان نےدہشت گردی کےخلاف جنگ میں عظیم قربانیاں دی اوردہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کامیابیاں حاصل کیں۔ عالمی برادری دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کااعتراف کرناچاہیے،ترجمان
دونوں ممالک میں اقتصادی،سفارتی تعلقات ہیں،دنیامیں امن کےلیےپاک امریکاکےاقدامات کوقدرکی نگاہ سےدیکھتےہیں ،ترجمان چینی دفترخارجہ،توقع ہےامریکی پالیسیاں خطےمیں امن اوراستحکام کوفروغ دیں گی۔