پاکستان تحریک انصاف کو پنجاب اسمبلی میں ایک اور نشست مل گئی۔پی پی 123 ٹوبہ ٹیک سنگھ سے پی ٹی آئی کی امیدوار سونیا علی کامیاب قرار پائی ہیں۔سونیا علی کو 52ہزار 932 ووٹ ملے جب کہ لیگی امیدوار قطب علی شاہ 52 ہزار 923 ووٹ حاصل کر سکے۔الیکشن کمیشن نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا نتیجہ جاری کر دیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار سونیا علی رضا نے لیگی امیدوار قطب علی شاہ کی جیت کو چیلنج کیا تھا۔
طویل جدوجہد کے بعد سونیا علی کو کامیابی مل گئی ہے۔سونیا علی صرف 9 ووٹوں کی برتری سے کامیاب امیدوار قرار پائی