پاکستان بھر میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

قرارداد تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی

پلوامہ دھماکے کے بعد مودی سرکار نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی اور بے بنیاد الزامات لگائے.

ہندوستان میں مسلمانوں پر زندگی تنگ،پاکستانی فنکاروں اور کھلاڑیوں پا پابندی لگانے کی سخت الفاظ میں مزمت کرتے ہیں۔

پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش سے ہندو ثقافت کی ترویج کی جارہی ہے۔

بھارتی فلموں کی نمائش سے ہندوستان کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچایا جارہا ہے۔

پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش سے پاکستانی فلم انڈسٹری تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے۔اس سے پاکستانی ثقافت کو بھی بری طرح نقصان پہنچ رہا ہے۔

مطالبہ یہ کیا گیا کہ قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ پاکستانی فنکاروں اور کھلاڑیوں پر پابندی عائد کرنے کے ردعمل میں پاکستان بھر میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کرے۔