پاک- افغان سرحد کے قریب واقع خیبر ایجنسی کی وادی راجگال میں قائم کی گئی  نئی پاکستانی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کا سپاہی محمد الیاس شہید ہوگیا۔

پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے

 ایک پریس کانفرنس کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ آپریشن خیبرفور میں تقریباً 95 فیصد مقاصد حاصل کر لیے گئے