واشنگٹن : امریکہ میں پاکستان کے نامزد سفیر علی جہانگیرصدیقی واشنگٹن پہنچ گئے جہاں وہ آج اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ میں پاکستان کے نامزد سفیر علی جہانگیر صدیقی واشنگٹن پہنچے تو ڈپٹی چیف آف مشن رضوان سعید شیخ نے ان کا استقبال کیا۔

علی جہانگیر صدیقی کو اعزاز احمد چوہدری کی جگہ امریکہ میں پاکستان کا سفیر نامزد کیا گیا ہے وہ آج اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

امریکہ میں پاکستان کے نامزد سفیر علی جہانگیرصدیقی چند ہفتوں میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سفارتی دستاویز پیش کریں گے جس کے بعد وہ سفیر کے طور پرکام کرسکیں گے

8 مارچ کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے علی جہانگیرصدیقی کوامریکہ میں پاکستان کا سفیر تعینات کرنے کی منظوری دی تھی۔

اس سے قبل گزشتہ سال اگست میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے علی جہانگیرصدیقی کو معاون خصوصی مقرر کرنے کی منظوری دی تھی۔