وفاقی کابینہ کے اجلاس منگل کو طلب کرلیا گیا ہے جس میں 8 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا،جبکہ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے سفارتی کاوشوں سے متعلق کابینہ کو آگاہ کیا جائے گا۔

فائل فوٹیج: وفاقی کابینہ کا اجلاس

اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کابینہ اراکین کو عالمی رہنماوں سے متعلق رابطوں پر اعتماد میں لی گے۔ کامیاب جوان پروگرام اور بیرون ملک کمیونٹی ویلفئیر اتاشی لگانے کی منظوری بھی کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے

کل ہونے والے اجلاس میں اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کی سیلیکشن کمیٹی کے امیدواروں اور بجلی چوری سے متعلق فوجداری قوانین کے آرڈیننس کی منظوری لی جائے گی۔ کابینہ ارکان نئے عوامی مفاد سے متعلق تجاویز پیش کریں گے جبکہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولرائز کرنے کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔

اجلاس میں غیر قانونی ماہی گیری روکنے کے لیے جامع پلان بھی پیش کیا جائے گا۔