وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ

محمود قریشی سے ملاقات

اسلام آباد : وفاقی وزیر

تعلیم شفقت محمود اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی۔

 ذرائع کے مطابق ملاقات میں

ملک میں کرونا وبائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا

گیا ۔

مخدوم شاہ محمود قریشی  کا کہنا تھا کہ حکومت نے اپنے محدود وسائل کے باوجود، کرونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے موثر اقدامات کیے جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔  وزیر اعظم عمران خان کی سمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے۔

مخدوم شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ عیدالاضحیٰ کے دوران ہمیں حفاظتی ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے تاکہ ہم اس وبائی چیلنج سے بطریق احسن نبرد آزما ہو سکیں ۔

 تینوں وزراء کے مابین 5 اگست کے حوالے سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بدترین کرفیو اور انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے کے حوالے سے بھی تفصیلی مشاورت ہوئی۔ دوران ملاقات ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ ء خیال بھی ہوا۔