وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی گزشتہ رات صحافیوں کے زیراہتمام دفترخارجہ کے سامنے کئے جانے والے مظاہرے میں شریک ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لئے پاکستان اپنے کشمیری بہب بھائیوں کی اخلاقی اور سفارتی امداد کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ کشمیری عوام بھارتی مظالم کے خلاف ڈٹے ہوئے ہیں، اور پاکستان بھی ان کے شانہ بشانہ ہوگا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

وزیرخارجہ اقوام عالم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ بھارت کی جانب سے کشمیر میں کئے جانے والے مظالم کا نوٹس لے اور کشمیری عوام کو ان کا حق خود ارادیت دلوانے کے لئے بھارت پر اپنا دباو بڑھائے۔

وزیرخارجہ صحافیوں کے ہمراہ شمعیں روشن کر رہے ہیں

صحافی رہنماوں کا کہنا تھا کہ اگر بھارت کے ساتھ جنگ کا موقع آیا تو ہم اپنے بچوں کو بھی محاذ پر بھیجنے سے دریغ نہیں کریں گے، ہم کشمیری عوام کےساتھ ہیں۔ مظاہرے کے دوران دفترخارجہ کے سامنے شمعیں روشن کی گئیں۔

مظاہرے میں شریک افراد نے بھارتی سفارت خانے کے سامنے جانے کی کوشش کی مگر سیکورٹی اداروں نے انہیں آگے بڑھنے سے روک دیا اس موقع پر بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی