سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو میں وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد کو خطےکی صورتحال سے آگاہ کیا۔

فائل فوٹو: وزیراعظم عمران خان اور سعودی پرنس شہزادہ سلمان

دونوں رہنماوں کے درمیان اس سے قبل ٹیلی فونک رابطہ سات اگست کو بھی ہو چکا ہے، اس میں بھی بھارت کی جانب سے پانچ اگست کو مقبوضہ کشمیر پر اٹھائے جانے والے بھارتی اقدامات اور وہاں کے مسائل سے متعلق بات کی گئی تھی۔

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا معاملہ عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ اقوام متحدہ اور امریکا سمیت کئی ممالک مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کر چکے ہیں۔