وزیراعظم نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں کنٹرول کرنے اور عوام کو ریلیف دینے کے حوالے سے اجلاس طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کی صدارت وزیراعظم عمران خان خود کریں گے۔ اجلاس میں شرکت کے لئے کاروباری نمائندوں، حکومتی عہدیداروں کو طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں شرکت کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بھی طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں مہنگائی کی صورتحال اور حکومتی اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے میکنزم وضع کیا جائے گا تاکہ عوام کو مہنگائی سے نجات دلائی جا سکے اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جا سکے