اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان 9 فروری کو شجر کاری مہم کاافتتاح کریں گے، 9فروری کو پورے پاکستان میں 25 لاکھ پودے لگائے جائیں گے جبکہ 3 ماہ میں پورے پاکستان میں 15 کروڑ پودے لگانے کا منصوبہ بنایاگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان 9 فروری کو شجر کاری مہم کا افتتاح کریں گے، شجر کاری مہم کو”پلانٹ فار پاکستان” کا نام دیاگیاہے، 9 فروری کو پورے پاکستان میں 25 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔

حکومت کی جانب سے 3 ماہ میں پورے پاکستان میں 15 کروڑ پودے لگانے کا منصوبہ بنایاگیاہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا باقاعدہ آ آغاز کردیا

اکتوبر میں وزیر اعظم عمران خان نے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا باقاعدہ آغاز کیا تھا اور کہا تھا پاکستان کودرختوں کی بہت ضرورت ہے، پانچ سال بعد پاکستان یورپ سے زیادہ صاف نظر آئے گا، ایسا پاکستان چھوڑ کر جائیں گے کہ یقین ہی نہیں آئے گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نےفیصلہ کیا ہے کہ صاف اورسبز پاکستان مہم میں سب کوشامل کرناہے، یہ مہم صرف حکومت کامیاب نہیں بناسکتی سب کو کردار ادا کرناہے، مہم میں بچے، بوڑھے سب کوشامل ہوناہے، سب مل کرکچھ تبدیل کرسکتے ہیں اورگندگی کا خاتمہ بھی ہوسکتا ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم کی ہدایت پر ملک بھر میں ’پلانٹ فار پاکستان‘ کے نام سے ایک روزہ شجرکاری مہم کا چلائی گئی تھی، جس کے تحت ملک بھر میں 15 لاکھ پودے لگائے گئے تھے، جس کے بعد اے آر وائی نیوز نے بھی درخت اُگاؤ مہم شروع کیا، اور پاک فوج کی جانب سے بھی ایک مہم چلائی گئی تھی۔