اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کاپشاورسےملائیشیاکیلئےپروازیں شروع کرنےکااعلان کرتے ہوئے کہا فلائٹ سےبیرون ملک کام کرنےوالےلوگوں کو سہولت میسر آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ پشاور سے ملائیشیا کے لئے پروازیں جلد شروع کی جائیں گی، پروازوں سے بیرون ملک کام کرنے والے لوگوں کوسہولت میسر آئےگی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوامیں سیاحت کے فروغ پرخصوصی توجہ دی جارہی ہے، نئی ویزا پالیسی سیاحت کے فروغ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔

عمران خان نے کہا مالاکنڈ میں توانائی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، ہائیڈل پروجیکٹس اور ماحول دوست سستے منصوبوں پر توجہ دی جائےگی، حلقوں سے متعلق مسائل کے حل کو یقینی بنانے کیلئے تجاویز مرتب کی جائیں۔

وزیراعظم کا سرکاری محکموں میں خالی آسامیوں پر مقامی افراد کو موقع دینے کا فیصلہ

وزیراعظم نے سرکاری محکموں میں خالی آسامیوں پر مقامی افراد کو موقع دینے اور معدنی دولت کو بروئےکار لانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا بھی فیصلہ کرتے ہوئے کہا درجہ چہارم تک خالی آسامیوں کو پر کرنے کیلئے مقامی لوگوں کو ترجیح دی جائے، سوات، مالاکنڈ و دیگر علاقوں میں جدید ٹیکنالوجی کی کوششیں کی جارہی ہیں۔
: حکومت پاکستان کا 97 ممالک کے لیے ویزا شرائط نرم کرنے کا فیصلہ

یاد رہے چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے 97 ممالک کے لیے ویزا شرائط نرم کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور ویزا پالیسی میں نرمی کے لیے مختلف کیٹگریز بنانے کی ہدایت کی تھی۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے اجلاس میں کہا تھا کہ دنیا کی پاکستان تک رسائی آسان بنائیں گے، سیاحوں، سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان کو پُر کشش بنانا ہے، دنیا بھر کے تاجروں، سیاحوں کے لیے ویزے میں آسانی پیدا کی جائے گی۔

13 جنوری 2019 کو وفاقی وزیرِ اطلاعات نے کہا تھا کہ حکومت ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے 66 ممالک کے لیے پاکستان کا ویزا ختم کر رہی ہے، تاکہ ان ممالک سے لوگ آئیں اور پاکستان میں منعقد ہونے والے فیسٹیولز کو انجوائے کریں۔