وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے

فائل فوٹو: وزیراعظم پاکستان

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے اپنا بیان سوشل میڈیا پر جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان  آج قوم سے خطاب کریں گے جس میں وہ مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر قوم کو حقائق سے آگاہ کریں گے۔ وزیراعظم کا خطاب شام ساڑھے 5 بجے نشر ہوگا۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد سے مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ اور بھارتی فوج کی درندگی جاری ہے۔ بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر میں مظاہرین پر پیلٹ گنوں اور آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کر رہی ہیں جس سے سینکڑوں کی تعداد میں کشمیری زخمی ہو چکے ہیں۔