وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایک روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

   اسلام آباد: ۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر خارجہ خواجہ آصف کے ساتھ سعودی عرب پہنچے ہیں جہاں جدہ میں مکہ کے ڈپٹی گورنر نے ان کا استقبال کیا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم سعودی ولی عہد اور دیگر اعلیٰ سعودی حکام کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے جب کہ سعودی حکام سے امریکی صدر کی جنوبی ایشیا سے متعلق نئی پالیسی پر بھی تبادلہ خیال کیے جانے کا امکان ہے۔