اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے وزیراعظم سیکرٹیریٹ کو نوٹس جاری کردیا ہے۔

وزیراعظم سیکرٹریٹ اسلام آباد

وزیراعظم سیکرٹریٹ 41 لاکھ 13 ہزار 992 روپے کا نادہندہ نکلا ہے، اس حوالے سے آئیسکو نے سیکرٹریٹ کو بجلی منقطع کرنے کا نوٹس بھجوا دیا ہے

وزیراعظم سیکرٹریٹ کے ذمے 41 لاکھ 13 ہزار 992 روپے واجب الادا ہیں، بل کی موجودہ رقم میں 5 لاکھ 58 ہزار سے زائد کے بقایا جات بھی شامل ہیں

وزیراعظم سیکرٹریٹ کا رواں ماہ کا بل 35 لاکھ روپے سے زائد ہے جبکہ سیکرٹریٹ کی جانب سے بجلی کا بل باقاعدگی سے جمع نہ کرائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ آئیسکو کے مطابق وزیراعظم سیکرٹریٹ کبھی بل جمع کرا دیتا ہے جبکہ کسی مہینے وہاں سے بھی بل کی ادائیگی نہیں ہو پاتی