ڈاکٹر طاہر القادری کا لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ساہیوال واقعہ کے حوالے سے اہم بیان

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری نے وزیر اعظم عمران خان کے حوالےسے کہا کہ وزیراعظم ساہیوال واقعہ کی شفاف تحقیقات یقینی بنائیں. بچوں کے سامنے انکے والدین کے قتل عام کا واقعہ دل دہلا دینے والا ہے، مزید انکا کہنا تھا کہ متضاد بیانی بازی کی وجہ سے اشتعال پھیلا، بے نام ایف آئی آر کے اندراج سے یتیم انصاف سے محروم ہو سکتے ہیں. ہماری ہمدردیاں اور دعائیں معصوم بچوں کے ساتھ ہیں.لاہور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں میں نا اہلی بھی ہے اور بے حسی بھی.

ڈاکٹر طاہر القادری نے اظہار افسوس کرتے ہوۓ کہا کہ اس سنگین واقعہ کے 30 گھنٹے کے بعد بھی کوئی پورا سچ سامنے نہ لاسکا.