ورکنگ باونڈری  کے چاروا اورہرپال سیکٹرپر بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کی۔ جس کے نتیجے میں 6 پاکستانی شہید جن میں 4 خواتین شامل ہیں ۔26 زخمی سویلینز کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق عالمی یوم امن کے موقع پر بھارت کی بربریت جاری ہے اور ورکنگ باؤنڈری پر جارحیت سے 6 پاکستانی شہید ہوگئے ہیں۔