مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کبھی الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کرے گی، عوام کی محبت اور حمایت ن لیگ کے ساتھ ہے۔

سابق وزیرداخلہ احسن اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ 25 جولائی کو ن لیگ انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی۔

احسن اقبال کے مطابق عوام تسلیم کرتے ہیں مسلم لیگ ن کی حکومت نے 2013 کے دو بڑے چیلنجزجن میں لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی شامل تھے ان کا کامیابی کے ساتھ خاتمہ کیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کبھی الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کرے گی، عوام کی محبت اورحمایت ان کے ساتھ ہے۔