اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ نیب مکمل طور پر شریف خاندان سے ملاہوا ہے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف کی جانب سے نظرثانی اپیل کا مقصد سپریم کورٹ کی نگرانی ہٹانے کی کوشش ہے، اپیلوں کا مقصد ریفرنسز کے لیے مقررہ 6 ماہ کی مدت ختم کرانا ہے لیکن ہم نے اس معاملے کا پیچھا کیا ہے اور اس کو انجام تک پہنچائیں گے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ یہ سب اگر شریف فیملی کے سوا کسی نے کیا ہوتا تو سب جیل میں ہوتے لیکن نیب مکمل طور پر شریف فیملی سے ملا ہوا ہے، چیرمین نیب کو فرانس میں سفارتکاری کی پیش کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ جب جے آئی ٹی بنائی گئی توانہوں نے عدالت کے باہر مٹھائی کھلائی تھی لیکن جب فیصلہ ان کے خلاف آیا تو جے آئی ٹی اور عدالت بری لگنے لگی۔