سابق نا اہل وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ نیب بہت سے معاملات پر اختیارات سے تجاوز کر رہا ہے ۔ ہم جتنی جلدی اس قانون کو ختم کر دیں ملک کیلئے بہتر ہوگا ۔

احتساب عدالت میں میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے، سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ ڈکٹیٹر کا بنایا ہوا قانون ختم ہونا چاہیے تھا۔ ان کے مطابق، مشرف نے نیب کو اپنے مکروہ عزائم کیلئے بنایا۔

” نیب کی طرف سے کچھ ثابت ہونا ہوتا تو پہلے دس روز میں ہوجاتا۔”

عمران خان کی بریت کے حوالے سے سوال پر نواز شریف کا کہنا تھا اللہ نہ کرے ہماری قسمت عمران خان کی طرح ہو۔

انہوں نے کہا پی ٹی آئی میں شامل جنوبی محاذ کے لوگوں کو کوئی جانتانہیں۔ “جو لوگ شامل ہوئے وہ پی ٹی آئی کیساتھ اور عوام ہمارے ساتھ ہیں۔”

نواز شریف نے کہا کہ چئیرمین نیب سے متعلق وزیر اعظم نے پارلیمنٹ میں جو کہا خوش آئند ہے۔

“اس ملک کو عجیب تماشا بنایا جا رہا ہے