سندھ کے ساتویں نگراں وزیر اعلیٰ فضل الرحمن نے عہدے کا حلف اٹھا لیا ۔ گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔

سندھ کے نگراں وزیر اعلیٰ فضل الرحمن نے عہدے کا حلف اٹھا لیا ۔ جلد ہی اپنی کابینہ کا بھی فیصلہ کرینگے ۔

نگراں وزیراعلیٰ کا حلف گورنر سندھ محمد زبیر نے لیا ۔ تقریب میں سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج دُرانی، سابق وزراء اور بیوروکریٹس نے شرکت کی