پاناما کیس کے فیصلے پر چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کانگ نے کہا کہ نواز شریف کی نااہلی پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے اور اس سے سی پیک منصوبے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

پاکستان اور چین اسٹریٹیجک پارٹنر ہیں چین ون بیلٹ اور ون روڈ منصوبے پر پاکستان کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔ترجمان کا مزید کہنا تھا ہمیں امید ہے کہ تمام جماعتیں پاکستان کے مفاد کو ترجیح دیں گی اور اپنے اندورنی مسائل کو حل کرنے کے معاشی اور سماجی ترقی پر توجہ مرکوز رکھیں گی۔