چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے آئندہ ہفتے دورہ کراچی کا اعلان کردیا۔ کہتے ہیں نواز شریف کو کٹہرے میں لے آئے اب زرداری کی باری ہے۔ عوام سے ملکر زرداری اور ٹولے کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے

______________________________________________________________________________

اندرون پنجاب میں یکے بعد دیگرے جلسوں کے بعد عمران خان اب سندھ کا رخ کریں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آئندہ ہفتے کراچی جانے کا اعلان کردیا، بولے پاکستان اور سندھ کو بدعنوانی سے پاک کرنے کیلئے کرپشن کے امام کا تعاقب کریں گے

بنی گالا میں عمران خان سے تحریک انصاف کے مرکزی سینئیرنائب صدر علی زیدی نے ملاقات کے دوران انہیں سندھ خصوصا کراچی کے عوام کو درپیش بنیادی مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پرعمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو کٹہرے میں لے آئے، اب زرداری کی باری ہے۔ سندھ کو زرداری اوراس کے کرپٹ ٹولے سے آزاداس کرائیں گے۔ سندھ میں حیوانیت کی حد تک پیپلز پارٹی کی لوٹ کھسوٹ ناقابل قبول اور ناقابل برداشت ہے۔ عوام سے ملکر زرداری اور ٹولے کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔

علی زیدی کا کہنا تھا کہ سندھ پیپلز پارٹی کی بدترین انتظامی کارکردگی کی بھینٹ چڑھ رہا ہے۔ روٹی، کپڑا، مکان” اور “جئے مہاجر” جیسے کھوکھلے نعرے لگا کر سندھ کے عوام کی رگوں میں زہر اتارا جا رہا ہے۔

________________________________________________________________________________

Reporters Dairy