لاہور کے ناصر باغ میں طاہر القادری کی سیاسی جماعت پاکستان عوامی تحریک کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ طاہر القادری پوچھتے ہیں کہ یہ سڑکوں پر کیوں نکل رہے ہیں؟ میں انہیں بتا دیتا ہوں کہ یہ عدلیہ اور فوج کے خلاف نکل رہے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جی ٹی روڈ پر غریب آدمی ماراگیا تو ایف آئی آر نواز شریف کے خلاف کٹے گی۔ نواز شریف چاہتے ہیں کہ فوج پنجاب پولیس بن جائے  اور عدلیہ نظریہ ضرورت بن جائے اور انھیں نیب کیسز میں نہ بلائے۔