احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ضمنی ریفرنس میں نواز شریف اور مریم نواز کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی ہیں جبکہ نیب نے احتساب عدالت سے نیا گواہ پیش کرنے کی درخواست کردی ہے

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ایون فیلڈ ضمنی ریفرنس کی سماعت جاری ہے، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر سماعت کر رہے ہیں ، اس موقع پر کیپٹن (ر) صفدر عدالت میں پیش ہوئے

دوران سماعت مریم نواز کے وکیل کی جانب سے نواز شریف اور مریم نواز کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی گئی، جس میں موقف اپنایا گیا کہ دونوں رہنما بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے لئے لندن گئے ہیں ، اس لئے وہ آج عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے، عدالت نے وکیل مریم نواز کی درخواست کو منظور کرلیا

اس موقع پر نیب کی جانب سے احتساب عدالت میں شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ضمنی ریفرنس میں نیا گواہ لانے کی درخواست دائر کی گئی، نیب کا موقف تھا کہ وہ ڈی جی آپریشنزنیب ظاہر شاہ کو نیا گواہ بنانا چاہتے ہیں، کیونکہ نیب کی جانب سے ڈی جی آپریشنزظاہرشاہ نے برطانیہ سے دستاویزات وصول کیں۔

اس سے قبل لندن کےہارلے اسٹریٹ اسپتال کے باہر میاں نواز شریف نے میڈیا سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے بیگم کلثوم نواز کا علاج جاری ہے کہ قوم سے دعا کی اپیل ہے۔