لاہور کے سروسز ہسپتال میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کے میڈیکل بورڈ کا اجلاس ہوا۔ جس میں ڈاکٹرز نے احسن اقبال کی طبیعت کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کیا ہے

وفاقی وزیر داخلہ کے میڈیکل بورڈ کے فیصلے کے بعد احسن اقبال کا سیکیورٹی اسکواڈ سروسز ہسپتال پہنچ گیا ہے

واضح رہے کہ چھ مئی کو وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال شکر گڑھ میں کنجرورو کے علاقے میں ایک کارنر میٹنگ میں شریک تھے کہ اچانک ایک شخص نے ان پر فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں احسن اقبال شدید زخمی ہو گئے تھے۔ احسن اقبال کے دائیں بازو پر گولی لگی تھی