سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں بل پیش کر دیا گیا ہے کہ میٹرنٹی کے لئے چھ ماہ جبکہ پیٹرنٹی کے لئے چار ماہ کی چھٹیاں دی جائیں۔ والدہ کو تنخواہ کے ساتھ جبکہ والد کو بغیرتنخواہ کے چھٹی کرنے کی سفارش کی گئی۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس فاروق ایچ نائیک کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔ سینیٹر قرت العین مری نے میٹرنٹی اور پیٹرنٹی کی چھٹیوں کا بل پیش کیا جس میں والدہ کیلئے 6 ماہ کی پیڈ میٹرنٹی چھٹیاں کے ساتھ ساتھ والد کیلئے بھی 4 ماہ کی بغیر تنخواہ پیٹرنٹی چھٹیوں کی سفارش کردی۔

سینیٹر فاروق ایچ نائیک

سینیٹر مصدق ملک بولے سینیٹر قرت العین مری خود بل سے متعلق ابہام کا شکار ہیں۔ پہلے 3 بچوں تک والد کو چھٹیوں کے دوران تنخواہ ملنے کی سفارش کی گئی۔ چوتھے بچے کا کیا قصورجو تنخواہ نہ ملے، والدہ کے ساتھ ساتھ والد کو بھی تنخواہ ملنی چاہیے۔

وزارت خزانہ حکام نے واضح کیا کہ میٹرنٹی کو سالانہ 48 چھٹیاں تنخواہ کے ساتھ مل سکتی ہیں۔ قائمہ کمیٹی نے وزارت قانون کو 15 روز میں بل کو مکمل کرکے دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔