زینب کے والد نے قاتل کو گرفتار کرکے سرعام سزا دینے کا مطالبہ کردیا زینب کے والد نے مزید کہا کہ قاتل کی گرفتاری تک پرامن احتجاج کریں گے

زینب کے والد نے گھر کے باہر میڈیا سے گفتگو میں زینب کے قاتل کو گرفتار کرکے سرعام سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بیٹی کےقاتل کی گرفتاری تک پر امن احتجاج جاری رہےگا۔

انکا کہنا تھا کہ بیٹی کا اغوا اور قتل انتظامیہ کی مکمل ناکامی ہے، پولیس میں انسانیت مرگئی،،پہلے ایسی پھرتیاں دکھاتے تو یہ نوبت ہی نہ آتی۔

گذشتہ روز اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے زینب کے والد کا کہنا تھا کہ میرے چھوٹے بھائی کا بیٹا زینب کے ساتھ گیا تھا ، زینب اپنی خالہ کے گھر قرآن پڑھنے جاتی تھی، فوٹیج دیکھی ہے زینب کو لے جانے والے شخص کونہیں جانتا۔