ویب ڈیسک:چند دن قبل مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاء الرحمان کو ڈپٹی کمشیر کراچی تعینات کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاء الرحمان کو ڈپٹی  کمشنر کراچی تعینات  سندھ حکومت کی درخواست پر تعینات کیا گیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی آصف علی زرداری کی ساتھ ہونے والی آخری ملاقات میں یہ درخواست کی گئی۔ بظاہر آل پارٹیز کانفرنس سے متعلق ملاقات میں مولانا فضل الرحمان نے یہ درخواست کی کہ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف حکومت انکے بھائی ضیاء الرحمان کو اہم پوسٹ نہیں دے رہی لہٰذا سندھ

حکومت انہیں ڈپوٹیشن پر سندھ میں تعینات کریں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اس تعیناتی پر ہچکاہٹ کا شکار تھے مگر پھر پارٹی کی ہدایت پر انہوں نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے انکی خدمات مانگی اور اس خط کی بنیاد پر انہیں ڈی سی کراچی تعینات کر دیا گیا۔

مگر آج پیر کے روز اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ضیا ء الرحمان کو خیبر پختونخوا رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔

Notification of Establishment Division